متحدہ عرب امارات

شارجہ کے سرکاری ملازمین کو عید الاتحاد پر مسلسل 5 چھٹیاں ملیں گی، دفتری کام 7 دسمبر سے دوبارہ شروع ہوگا

خلیج اردو
شارجہ حکومت نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن عید الاتحاد کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ شارجہ کے محکمہ انسانی وسائل کے مطابق سرکاری اداروں میں بدھ 2 دسمبر اور جمعرات 3 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی۔

شارجہ میں جمعہ سے اتوار تک ہفتہ وار تین چھٹیاں ہوتی ہیں، اس لیے قومی دن کی تعطیلات کے ساتھ ملازمین کو 2 دسمبر سے 6 دسمبر تک مسلسل پانچ روز آرام کا موقع ملے گا۔ سرکاری دفاتر میں کام پیر 7 دسمبر سے دوبارہ شروع ہوگا۔

اس سے قبل دبئی کے محکمہ انسانی وسائل نے بھی سرکاری ملازمین کے لیے پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا، تاہم دبئی میں ہفتہ وار تعطیلات ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہیں۔ اسی وجہ سے جمعہ 4 دسمبر کو بھی سرکاری تعطیل قرار دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل نے بھی وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے 2 سے 4 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیوں کو شامل کرنے کے بعد وفاقی ملازمین کو بھی مسلسل پانچ روز کی تعطیلات حاصل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button