خلیج اردو
اسلام آباد : مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کاوے موسوی نے بڑا دل کرکے نواز شریف سے معافی مانگی ہےیہ عمران نیازی کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بولے پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلائی، ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں خود آرمی چیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ان کی عزت کرتے ہیں۔ ہم نے اداروں کی ضروریات کیلئے کبھی انکار نہیں کیا۔ ۔
اسلام آباد میں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج بڑا اہم دن ہے، برطانیہ کی براڈشیٹ کمپنی کے سربراہ نے غیر مشروط طور پر نواز شریف سے معافی مانگ لی ہے۔ نواز شریف دور میں اربوں کھربوں کے منصوبے لگائے گئے،وہ قوم کا ہیرو ہے ہے۔ کہا کہ عمران خان نے ہمیں بدترین انتقام کا نشانہ بنایا۔۔
صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی خاتون ایم این اے نے سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف زہر افشانی کی ہے۔ خود عمران نیازی نے لندن میں افواج پاکستان جو کچھ کہا وہ چھپا ہوا نہیں ہے۔ میاں نواز شریف نے کبھی ایسی بات نہیں کبھی سوچا تک نہیں۔ موجودہ آرمی چیف نے صاف الفاظ میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ہمیشہ ہماری عزت کی۔
ن لیگ کے صدر نے کہا کہ او آئی سی کے وزرا خارجہ کا اجلاس ہو رہا ہے، دل کی گہرائیوں سے قابل احترام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید کرتے ہیں وہ مظلوم فلسطینی، کشمیری بھائیوں کیلئے آواز اٹھائیں گے۔