خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی میں پیر کے روز ہونے والے گیس بم دھماکے میں دو افراد شہید اور 120 زخمی ہو گئے ہیں۔ ابوظغبہی میں حکام نے تصدیق کی ہے ابتدائی طور پر 64 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں جبکہ 56 افراد میں درمیانے درجہ کی چوٹیں آئیں ہیں۔
زخمیوں کو لازمی ہیلتھ کیئر سہولت کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابوظبہی پولیس کا کہنا ہے کہ الخالدیہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ 6 بلڈنگز متائثر ہوئے۔ علاقے کو کلیئر کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
اس سے حکام حکام نے تصدیق کی تھی کہ 6 رہائشی بلڈنگز سے شہریوں کو نکالا گیا ہے۔ ان کو دھماکے کی وجہ سے متائثر ہونا پڑا تھا۔
متائثر شہریوں کو متبادل مکانات میں جگہ دے دی گئی ہے۔
حکام نے شہید ہونے والوں اورت متائثرہ خاندانوں سے اظہار تعیزت اور افسوس کی ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے۔ حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ صرف سرکاری ذرائع سے لی گئی معلومات پر اکتفا کرتے ہوئے حادثہ سے متعلق رپورٹنگ کی جائے۔
Source: Khaleej times