پاکستانی خبریںعالمی خبریں

تحقیقات کیلئے گواہان پیش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ارشد شریف کی والدہ کا سپریم کورٹ کے خط کا جواب

خلیج اردو

اسلام آباد: کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ کے ایچ آر سیل کو جوابی خط تحریر کردیا۔ واضح کیا کہ قتل کی تحقیقات کیلئے گواہان کو پیش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

 

ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ نے کارروائی کا آغاز کردیا۔ارشد شریف کی والدہ کو لکھے گئے خط کا جواب سپریم کورٹ کے ایچ آر سیل کو مل گیا۔ ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی نے خط میں بیٹے کے قتل کی تحقیقات سے لاعلمی کا اظہار  کرتے ہوئے لکھا کہ گھریلو خاتون ہوں اور ارشد شریف کے قتل کی کسی بھی قسم کی تحقیقات سے لاعلم ہوں۔

 

ڈی جی ایچ آر سیل کو لکھے خط میں ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے گواہان پیش کرے۔

 

مقتول صحافی کی والدہ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط ارسال کیا تھا، جس میں قتل کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے اعلیٰ سطح کا جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی تھی اور کہا تھا کہ کیس متنازع ہونے سے بچایا جائے اور ارشد شریف کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button