خلیج اردو
نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے اگلے ٹرم میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ریاست فلوریڈا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکہ سے ناکام رہنماؤں کو ہٹانا ہے۔
دوسری طرف صدر بائیڈن نے تبصرہ کیا کہ ٹرمپ نے امریکہ کو ناکام بنایا اور انہوں نے وسط مدتی انتخابات میں ری پلیکنز کے ایوان نمائدگان کے کنٹرول سنبھالنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
ٹرمپ نے ایوان میں 216 نشستیں حاصل کر لیں اور صرف 2 سیٹیں درکار ہیں جبکہ ڈیموکریٹ کی 205 نشستیں اور 14 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔
دوسری طرف سینیٹ کا کنٹرول جو بائیڈن کی پارٹی ڈیمو کریٹ حاصل کر چکی ہے۔
Source: Khaleej Times