پاکستانی خبریں

آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے ریفرنسز میں بریت کے خلاف اپیلیں مسترد

خلیج اردو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی 25 سال پرانے ریفرنسز میں بریت کے خلاف نیب کی  اپیلیں خارج کر دیں۔۔۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے پاس میرٹ پر کوئی کیس نہیں ہے۔۔نیب کی اپیلیں میرٹ پر خارج کر رہے ہیں۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی 25 سال پرانے ریفرنسز میں بریت کے خلاف نیب کی  اپیلیں خارج کر دیں۔ دوران سماعت پراسیکیوٹرنیب کا کہنا تھا کہ ہم نے کیسز واپس لینے کی درخواست دائر کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت نےکئی بار کہا کہ یہ اپیل میرٹ پر بھی نہیں بنتی۔۔۔۔پراسیکیوٹر بولے میرٹ پر نہیں بنتی اس لیے تو متعلقہ اتھارٹی نے اپیلیں واپس لینے کی منظوری دی۔

 

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا نیب نے کوئی انکوائری کی کہ کیس کا ریکارڈ کہاں گیا؟نیب کی اپیلیں واپس لینے کی درخواست بھی منظور کر رہے ہیں۔۔۔نیب کی اپیلیں میرٹ پر بنتی ہی نہیں تھیں۔ نیب کے پاس میرٹ پر کوئی کیس نہیں ہے۔۔نیب کی اپیلیں میرٹ پر خارج کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button