پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی اور ابوظہبی سے پشاور آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق

خلیج اردو: دبئی اور ابوظبی سے آنے والی دو پروازوں کے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

باچا خان ائیرپورٹ انتظامیہ کےمطابق 2 پروازوں کے 50 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور مسافر دبئی اور ابوظبی سے آج صبح پہنچے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ائیرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں کورونا مثبت والے مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق کورونا کیسز سامنے آنے پر ائیرپورٹ کے مختلف حصوں کو ڈس ان فیکٹ کیا گیا ہے، ائیرپورٹ عملے کے 32 ارکان پہلے سے کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button