خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر بائیو ٹیک کوویڈ 19 ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے۔
فائزر انکارپوریشن اور بائیو ٹیک ایس ای کے مطابق اس کی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس عمر کے بچوں میں کورونا کی بیماری کو روکنے کے لئے یہ ویکسین 100 فیصد موثر ہے۔
متحدہ عرب امارات کی اس منظوری نے اس امید کو جنم دیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال سے پہلے آن لائن تعلیم کا سلسلہ ختم ہو گا اور اسکولوں کےے اندر باقاعدگی سے تعلیم شروع ہوسکتی ہے۔
اگر آپ اپنے بچوں کو کورونا ویکسین لگوانا چاہتے ہیں تو ذیل میں اس کا مکمل طریقہ کار بتایا گیا ہے:
- متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی کوویڈ 19 یو اے ای کی موبائل ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کریں، جو کہ ایپل اور گوگل اسٹورز پر دستیاب ہے۔
- ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد جب اسے کھولیں گے تو دو آپشن دی جائیں گیں، جن میں سے آپنے بک اپوائنٹمنٹ کی آپشن کو منتخب کرنا ہوگا
- اگر آپ رہائشی ہیں، وکرر یا فیملی والے ہیں تو آپ کو تیسری میں مرحلے میں دی جانے والی آپشنز میں سے پہلی آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔
- چوتھے مرحلے میں بک اپوائنٹمنٹ کی آپشن پر کلک کریں
- پانچویں مرحلے میں سے آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کس عمر کے فرد کو ویکسین لگوانا چاہتے ہیں تو آپ کو 12 سالہ بچوں کے آپشن کا انتخاب کریں۔
- اس کے بعد آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کونسی ویکسین لگوانا چاہتے ہیں،جس میں آپ کو فائزر ویکسین کے آپشن کا انتخاب کریں گے۔
- ساتویں مرحلے میں آپ کو اپنے بچے کی ذاتی معلومات یعنی نام، تاریخ پیدائش، اماراتی آئی ڈی نمبر اور آپ کو اپنا فون نمبر درج کرنا ہوگا۔
- آخری مرحلے میں آپ کو انتخاب کرنا ہوگا کہ آپ کہاں سے اپنے بچے کو ویکسین لگوانا چاہتے ہیں، اس کے بعد چیک باکس کو چیک کریں اور کنفرم کے بٹن پر کلک کر دیں۔
Source: Khaleej Times







