پاکستانی خبریں

پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

خلیج اردو

عاطف خان خٹک

اسلام آباد: پاکستان میں بری فوج کے 12 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ہے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سمیت ترقی پانے والوں میں میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ ،میجر جنرل نعمان زکریا، میجر جنرل محمد ظفر اقبال، میجر جنرل ایمن بلال صفدر شامل ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سید عامر رضا، میجر جنرل شاہد امتیاز ، میجر جنرل محمد منیر افسر،  میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیر کو بھی لیفٹنٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے۔

 

ان افسران میں سب سے زیادہ معروف موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل بابر افتخار لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے پاک فوج کی آرمڈ رجمنٹ میں چھ لانسر میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ اور اردن سے فارن سٹاف کورس کے حامل ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل بابر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں انسٹرکٹر رہے۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران میر علی میں بریگیڈ کمانڈ کی۔لیفٹیننٹ جنرل بابر نے انتہائی نازک وقت پر بحیثیت ڈی جی آئی ایس پی آر ذمہ داریاں سنبھالی۔ انہوں نے کورونا وباء، ٹڈی دل کے خلاف مہم کو کامیاب بنایا۔ اسی طرح پاکستان میں جاری تباہ کن سیلابی صورتحال میں بھی لیفٹیننٹ جنرل بابر ہروال دستے میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button