پاکستانی خبریں

عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج کر لیا گیا

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران کان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ میں نامزد افراد پر فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

 

ایف آئی اے کے کارپوریٹ بنکنگ سرکل نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج کرلیا۔ سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ، طارق شفیع اور دیگر کے خلاف درج مقدمے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاونٹ تھا، نامزد افراد نجی بینک اکاونٹ کے بینفشری ہیں

 

مقدمے میں نامزد بنک منیجر پر الزام ہے کہ انہوں نے نیا پاکستان کے نام پر بنائے گئے بینک اکاونٹ کے قانونی طور پر آپریٹ کرنے کی اجازت دی۔ بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنیز سے21 لاکھ ڈالرآئے۔تحریک انصاف نےعارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا جو جھوٹا اورجعلی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاونٹ سے رقم وصول ہوئی جس کیلئے نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی

 

دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے لاہور میں درج مقدمہ کے خلاف پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے۔عدالت نے ایف آئی اے کو پی ٹی رہنما عمر ایوب کے خلاف تادیبی کاروائی سے روکتے ہوئے 19 اکتوبر کوآئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button