پاکستانی خبریں

سیاسی جماعت کیطرف سےوفاق پر یلغار کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے۔ کسی سیاسی گروہ یا جماعت کو وفاق پر حملہ کرکے ریاست کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ہدایت کی ہے کہ چاروں صوبوں ، آزادی کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز یقینی بنائیں کہ کوئی سرکاری ملازم کے وفاق پر چڑھائی کے کسی اقدام یا منصوبے کا حصہ نہ بنے ۔

 

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت اجلاس میں وفاق،پنجاب ، کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز سمیت چیف کمشنر اسلام آباد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے وفاق پر ممکنہ چڑھائی کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کے بعد  شرکاء بے وفاق پرممکنہ حملے کی صورت میں آئین اور قانون کی مکمل پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرئی

 

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کیطرف سےوفاق پرچڑھائی کےغیرقانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے ۔کسی سیاسی جماعت ،گروہ یا مسلحہ جتھے کو وفاق پر حملہ آور ہونے اورریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیر داخلہ واضح کیا کہ وفاق اور اسکی اکائیاں مل کر ایسے غیر آئینی اقدامات کو روکنے کی پیش بندی کریں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button