متحدہ عرب امارات

قطر کا آبنائے ہرمز کی بندش پر اظہار تشویش، باب المندب کی بندش کی قیمت دنیا برداشت نہیں کر سکتی

خلیج اردو
قطر نے کہا ہے کہ دنیا پہلے ہی آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث مشکلات کا شکار ہے اور باب المندب کی بندش کی قیمت برداشت نہیں کر سکتی۔ قطری وزارت خارجہ کے میڈیا و کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ابراہیم بن سلطان الہاشمی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ قطر آبنائے ہرمز کے حوالے سے کسی معاہدے تک پہنچنے کی حمایت کرتا ہے۔

ابراہیم بن سلطان الہاشمی کے مطابق قطر اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اتفاق رائے پیدا کرنے اور مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا جامع حل تلاش کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری راستوں اور آبی گزرگاہوں کی بندش کو معمول نہیں بنانا چاہیے اور نہ ہی اسے قابل قبول سمجھا جا سکتا ہے۔

قطری عہدیدار نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری آمدورفت متاثر ہونے کے عالمی سطح پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کے مطابق یہ مسئلہ ناقابل حل نہیں، آخرکار واحد حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور قطر اس مقصد کے لیے مسلسل اور بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button