
خلیج اردو
20 ستمبر 2026 سے پروازیں شروع کرے گا، جس کے لیے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے ایئر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔
نئی کم لاگت قومی ایئرلائن ابتدائی طور پر دمام سے ریاض، جدہ اور مدینہ کے لیے پروازیں چلائے گی۔ دمام سے ریاض اور جدہ کے لیے روزانہ دو، جبکہ مدینہ کے لیے روزانہ ایک پرواز چلائی جائے گی۔
ایئر عربیہ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عادل العلی نے پروازوں کے آغاز کو گروپ کی ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے سعودی عرب میں مسافروں کو سستی اور قابل اعتماد فضائی سفری سہولیات کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئی ایئرلائن مملکت بھر میں فضائی رابطوں کو بہتر بنائے گی، بالخصوص مشرقی صوبے کے مسافروں کو مزید براہ راست ملکی اور بین الاقوامی مقامات تک رسائی فراہم کرے گی۔
دمام ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو محمد بن علی الحسنی نے کہا کہ نئی ایئرلائن کا آغاز ایئرپورٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور اس کی آپریشنل صلاحیتوں پر شراکت داروں کے اعتماد کا عکاس ہے۔ ایئر عربیہ کے بیڑے میں ایئربس اے 320 طیارے شامل ہیں۔







