خلیج اردو: وفاقی حکومت کی منظوری سےای پاسپورٹس اجرا کیلئےفیس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
فیس شیڈول کا اطلاق ڈپلومیٹک، آفیشل اور آرڈنری کیٹیگری کےلئے کیا گیا ہے۔
شہریوں کو ای پاسپورٹ کا اجرا موجودہ پاسپورٹ کی مدت کے اختتام پر کیا جائےگا۔
ابتدائی طور پر ای پاسپورٹس اجرا کا آغاز صرف اسلام آباد سےکیا جا رہا ہے
ملک کےدیگر پاسپورٹس دفاتر سےای پاسپورٹ اجرا کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا
36صفحات کے 5سالہ ای پاسپورٹ کیلئےنارمل فیس9ہزار، ارجنٹ فیس 15ہزار روپے مقرر
36 صفحات کے 10سالہ پاسپورٹ کیلئے نارمل فیس 13ہزار500، ارجنٹ 22ہزار 500 مقرر
72صفحات کے 5سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16ہزار500، ارجنٹ 27ہزار500 مقرر
72صفحات کے 10سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس24 ہزار750، ارجنٹ فیس 40ہزار 500 روپے ہوگی
1 منٹ