خلیج اردو: سپر اسٹار شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون کی متنازع فلم پٹھان نے بھارت سمیت دنیا بھر کے 100 ممالک میں ریلیز کی گئی تاہم فلم تامل روکرز سمیت آن لائن کے مختلف پلیٹ فارمز پر ریلیز کے ساتھ ہی لیک ہوگئی ہے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’پٹھان‘ کو Filmyzilla اور Filmy4wap پر دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک ’کیمریپ‘ ہے جبکہ دوسری ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ یہ ’پری ڈی وی ڈی‘ رِپ ہے
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم پٹھان نے ایڈوانس بکنگ میں کمائی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
انڈسٹری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پٹھان کی ایڈوانس بکنگ کی کمائی 14.66 کروڑ ہے جبکہ فلم کے زیادہ تر ٹکٹس ہندی اور تیلگو زبانوں میں فروخت ہوئے ہیں
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ مووی میں بہت زیادہ دلچسپی پٹھان مووی لیک کو ہیکرز کے لیے لوگوں کو نقصان پہنچانے والی فائلوں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا لالچ دینے کا ایک آسان طریقہ بھی بنا رہی ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بے ترتیب ویب سائٹس سے ایسی کوئی فائل ڈاؤن لوڈ نہ کریں جو پٹھان فلم کے لیک ہونے کا دعویٰ کرتی ہوں