خلیج اردو: ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا جو فلائٹ نمبر پی کے 797 سے ٹورنٹو جا رہی تھی
مسافر کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا جو ابتدائی تفتیش کے مطابق اس نے 30 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے حاصل کیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کیمطابق مسافر کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور منتقل کر دیا گیا ہے۔