خلیج اردو: پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ روز ریاض میں سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع طلال العتیبی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔