خلیج اردو: سلام ایئر لائن کی فلائٹ نے پیر کے روز پہلی مرتبہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرلی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سلام ایئر کی مسقط سے پہلی پرواز صبح 3بجکر13 منٹ پر پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی جسے ٹیکسی وے پر فائر ٹینڈرز نے روایتی واٹر سلوٹ پیش کیا۔
ترجمان نے کہا کہ سلام ائیر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر آپریشنز بھی مذکورہ فلیٹ کے ذریعے پشاور پہنچے۔
اس موقع پر سلام ایئر گروپ اور مینزیز رائل ایئرپورٹ سروسز (ایم-آر اے ایس) کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔
سلام ائیر نے ہفتہ میں دو دن ( پیر اور جمعرات) کو مسقط سےبراہ راست پشاور فلائٹس کا آغاز کیا ہے۔