خلیج اردو
جدہ: سکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن کی العلا میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
سکریٹری بلنکن کا غزہ میں انسانی صورتحال کو فوری طور پر حل کرنے اور تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی پر حوثیوں کے حملوں کی روک تھام اور علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری بلنکن کا ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی اہمیت پر زور۔۔ ایک زیادہ محفوظ، خوشحال اور مربوط خطے کی تعمیر کی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔