خلیج اردو: دبئی میں ایک خاتون کو ’مردم بیزار پراپیگنڈا‘ کرنے کے جرم میں کڑی سزا سنا دی گئی۔
اماراتی میڈیا کیمطابق اس خاتون کو سوشل میڈیا پر مردوں کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کرنے اور نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے کے جرم میں 5سال قید اور 5لاکھ درہم (تقریباً3کروڑ 71لاکھ روپے) جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
خاتون کی شناخت ’ایم آر آئی‘ کے نام سے بتائی گئی ہے، جس کے خلاف ابوظہبی کریمنل کورٹ میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔
دستاویزات کمطابق خاتون نے مردوں کے خلاف نفرت انگیز مواد پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی۔
متحدہ عرب امارات کے قانون میں اس جرم کی سزا پانچ سال قید اور 5لاکھ 45ہزار ڈالر جرمانہ ہے۔