پاکستانی خبریں

اسرائیلی فوج کے شمال کے بعد مغربی رفح پر بھی حملے ، 4 فلسطینی شہید ، 16زخمی،رفح پر حملوں میں اب تک 109 فلسطینی شہید اور 296 زخمی ہوچکے

خلیج اردو
غزہ:اسرائیلی فوج کے شمال کے بعد مغربی رفح پر بھی حملے ، 4 فلسطینی شہید ، 16زخمی،رفح پر حملوں میں اب تک 109 فلسطینی شہید اور 296 زخمی ہوچکے۔

 

اسرائیلی وزیراعظم کے سر پر جنگی جنون سوار،امریکی صدر کے ہتھیار روکنے کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ اسرائیل کسی کی حمایت کے بغیر آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اگر ہمیں تنہا کھڑے ہونا پڑا تو بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرنے کہا ہے کہ رفح آپریشن جنگ بندی مذاکرات کو کمزور کر دے گا،رفح میں بڑے فوجی آپریشن کے اشارے نہیں ملے،امریکا رفح میں دوسرے آپشنز پر اسرائیل سے بات کر رہا ہے،جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور مصری صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، رفح آپریشن، جنگ بندی مذاکرات اورغزہ میں انسانی امداد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ آج دیئے جانے کا امکان ،امارات کی قرارداد آج جنرل اسمبلی میں پیش کی جائے گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button