پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں 13 سالوں میں نہ بننے والا جیل کی تعمیر کا منصوبہ اب 6 مہینوں میں مکمل ہوگا

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں 7برس سے رکا جیل کی تعمیر کامنصوبہ 6ماہ میں مکمل کرنے کاحکم دے دیا۔

 

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں زیر تعمیر جیل کے دورےکے دوران محسن نقوی نے کہا 7 برس تک منصوبے کو لٹکائے رکھنا نااہلی ہے،دن رات کام کر کے جیل کی تعمیر کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

 

منصوبے کی تکمیل کیلئے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،وزیرداخلہ کی چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی کو تعمیراتی سرگرمیوں پر باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button