پاکستانی خبریں

چھوٹی گاڑیاں مہنگی، بڑی گاڑیاں سستی؟ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اظہار تشویش، حکومت سے نئی آٹو پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت

خلیج اردو
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور چھوٹی گاڑیوں کی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز نے سوال اٹھایا کہ ملک میں چھوٹی گاڑیاں غریب کی پہنچ سے دور اور بڑی گاڑیاں مالدار طبقے کیلئے سستی کر دی گئی ہیں، جو ناقابل فہم ہے۔

جواب میں وزارت تجارت کے جوائنٹ سیکرٹری نے مؤقف اپنایا کہ ایسا تاثر درست نہیں۔ ان کے مطابق:

انہوں نے مزید بتایا کہ چھوٹی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو 15 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ ماضی میں بڑی گاڑیوں پر 200 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ تھی۔ نئی ٹیرف پالیسی کے تحت بڑی گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی میں 90 فیصد کمی کی گئی ہے، تاہم اب بھی ان پر 50 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں تین سال سے زائد پرانی کاروں کی درآمد پر پابندی عائد ہے۔

قائمہ کمیٹی نے وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ نئی آٹو پالیسی میں چھوٹی گاڑیوں کو سستا بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button