پاکستانی خبریں

توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، عمران خان نااہل قرار

خلیج اردو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی کمیشن نے آرٹیکل 63 ون تھری پی کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔عمران خان موجودہ اسمبلی کیلئے رکن نہیں رہے،الیکشن کمیشن نے فوجداری کاروائی شروع کرنےکاحکم بھی دے دیا ۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 رکنی الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ۔ فیصلے کے مطابق عمران خان نے اپنے مالی اثاثوں سے متعلق حقائق چھپائے۔ حقیقت پر پردہ ڈالنے کیلئے جھوٹا بیان جمع کرایا۔

 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا پیش کردہ بنک ریکارڈ تحائف کی قیمت سے مطابقت نہیں رکھتا۔فیصلے میں عمران خان کے جواب کو مبہم قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سال 2018-19 میں تحائف فروخت سے حاصل رقم بھی ظاہرنہیں کی عمران خان نے مالی سال 2020-21 کے گوشواروں میں بھی حقائق چھپائے۔عمران خان نے الیکشن ایکٹ کی دفعات 137، 167 اور 173 کی خلاف ورزی کی۔

 

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے پرعوامی نمائندگی کے اہل نہیں رہے۔عمران خان آرٹیکل تریسٹھ  کی شق ون کی ذیلی شق پی کے تحت موجودہ اسمبلی کیلئے نااہل قرارپائے ۔۔فیصلے میں الیکشن کمیشن نےعمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے خلاف فیصلے کو مسترد کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری  نے کہا کہ آج انقلاب کی ابتداء ہوچکی ہے۔۔عمران خان کو مائنس صرف پاکستان کی عوام کرسکتی ہے۔عمران خان نااہلی نواز شریف والی نااہلی نہیں ہے۔

 

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے قلعے تعمیر کرنے سے چوہے بچ جائیں گے۔ اس فیصلے کو ہم سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ شہباز گل نے کہا آج فیصلہ اگر انصاف پر مبنی ہوتا تو ایسے حالات نا ہوتے۔راستے بند کر دیئے اور لوگوں کو آنے نہیں دیا۔

 

فیصلے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔ مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان ناخوشگوار واقعات کی اطلاعات بھی ہیں۔

 

الیکشن کمیشن نے باہر خیبرپختونخوا پولیس کے ایک اہلکار نے غلطی سے فائرنگ کی جس پر پولیس نے انہیں مواقع سے گرفتار کیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button