خلیج اردو
19 اکتوبر 2020
عاطف خان خٹک
اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 کورونا سے ہلاک ہوئے اور 440 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز3 لاکھ 23 ہزار452 جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار659 ہوگئی ہے۔سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 41 ہزار841،پنجاب میں 1لاکھ 16 سو 52، خیبرپختونخوا 38ہزار645 ، اسلام آباد میں 18ہزار69 ، بلوچستان میں 15ہزار688 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 498 اورگلگت بلتستان میں 4059تعداد ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ سنٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد3لاکھ7 ہزار409ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں ایکٹوکیسزکی تعداد 9ہزار384ہے۔
Source : NCOC







