خلیج اردو: خیبر پختونخوا کے علاقے دیر لوئر سے تعلق رکھنے والے مفتی سردار علی حقانی المعروف توجو، درہ آدم خیل کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے
اطلاعات کے مطابق مفتی سردار علی حقانی براستہ پشاور کوہاٹ روڈ سے اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ کوہاٹ جارہے تھے کہ درہ آدم خیل کے علاقے شینی کلی بازار میں انکی موٹرکار کا سرف گاڑی کے ساتھ خطرناک تصادم ہوا، جس میں مفتی سردار علی حقانی جاں بحق جبکہ انکا محافظ، ایک ساتھی اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
انکا جسد خاکی انکے مدرسہ پہنچا دیا گیا ہے جہاں انکے طلباء کی بڑی تعداد موجود ہے، تاہم نماز جنازہ کے وقت کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔