خلیج اردو
دبئی : سوشل میڈیا کے صارفین کیلئے یہ ایک فطری عمل بن گیا ہے کہ اگر وہ کسی مشہور شخصیت کو دیکھتے ہیں تو ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کرتے ہیں یا ان کی ویڈیو بناتے ہیں۔ یہ ان کا اظہار محبت کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔
ایسا ہی کچھ دیکھنے میں تب نظر آیا جب دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راسشد المکتوم شیخ زید روڈ پر سفر کررہے تھے۔ انہیں جب ایک چاہنے والے یا مداح نے دیکھا تو ویڈیو بنائے بغیر نہ رہ سکا۔
اتنے میں ولی عہد کی نظر ویڈیو بنانے والے پر پڑ گئی۔ کسی کی ویڈیو بنانا ہو سکتا ہے کہ اسے برا لگے لیکن جب بات ہو شیخ حمدان کی تو وہ ہمیشہ خوشگوار ردعمل دیکھنا کو ملتا ہے اور وہی ہوا۔
جب شیخ حمدان نے شہری کی جانب سے ویڈیو بنانے کو نوٹس کر لیا تو انہوں نے دوستانہ انداز میں ہاتھ ہلایا اور ایک مسکراہٹ سے ان کی محبت کا جواب دیا۔
Source: Khaleej Times