
خلیج اردو
لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف دو ہفتوں کے دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران وہ اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے مشاورت بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنی سیاسی اور ذاتی مصروفیات نمٹا رہی ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے لندن میں موجود ہونے کے باعث مسلم لیگ ن کی اعلیٰ سطح کی مشاورت بھی متوقع ہے۔







