پاکستانی خبریں

کچہری دھماکے کی منصوبہ بندی بے نقاب، خودکش جیکٹ تیار کرنے والا درزی گرفتار

خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد کچہری دھماکے کی منصوبہ بندی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خودکش جیکٹ تیار کرنے اور اسے پاس رکھنے والے درزی کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار مرکزی سہولت کار نے خوارجی نیٹ ورک سے رابطوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم خودکش جیکٹ کو پشاور سے گڑ کی بوری میں چھپا کر اسلام آباد لایا اور اسے تین روز تک ایک درخت کے نیچے چھپا کر رکھا۔ بارودی مواد بھی پہلے ہی پشاور پہنچا دیا گیا تھا، جسے بعد ازاں خودکش جیکٹ میں استعمال کیا جانا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اور دیگر معاونین کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ خوارجی عناصر کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button