پاکستانی خبریں

پاکستان اور امریکہ کی انفینٹری رائفل کمپنی مشقیں 2024ء اختتام پذیر ۔ جوانوں نے مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا

پاکستان اور امریکہ کی انفینٹری رائفل کمپنی مشقیں 2024ء اختتام پذیر ۔ جوانوں نے مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا

خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان اور امریکہ کی انفینٹری رائفل کمپنی مشقیں 2024ء اختتام پذیر ۔ جوانوں نے مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انفنٹری رائفل کمپنی ایکسچینج کا مقصد مشقوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔

 

پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے انفنٹری رائفل کمپنی مشقیں – 2024 پہلی بار منعقد کی گئی ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے طویل مشق 29 جون کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ، پبی میں شروع ہوئیں۔ پاک امریکہ افواج سے ہر ایک کمپنی نے بھرپور کارکردگی اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

 

جوانوں نے مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انفنٹری رائفل کمپنی ایکسچینج کا مقصد مشقوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ کرنا تھا۔

 

جو دونوں ممالک کو درپیش دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ دستوں نے نشانہ بازی کی مہارتوں سمیت شہری علاقوں کی جنگ میں شامل حکمت عملی کی مہارتوں اور انفرادی اور اجتماعی سطح پر مہارت حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔

 

جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ امریکی فوج کے 34 انفنٹری ڈویژن کے کمانڈنگ جنرل میجر جنرل چارلس جی کیمپر نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button