خلیج اردو: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آج معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیر خزانہ کو مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں اصلاحات اور ان پر اقدامات پر اتفاق رائے ہوگیاہے، باہمی اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کا مسودہ آج فائنل کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف وفد اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آج آخری روز ہے، امکان یہی ہے کہ دونوں کے درمیان آج معاہدہ ہوجائے گا۔
وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ہونے والے فیصلوں کی وزیر اعظم سے منظوری لے لی گئی ہے ،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی ضرورت ہے ۔