پاکستانی خبریں

پاک فوج کی بھرپور جنگی تیاری، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کا عزم

خلیج اردو
اسلام آباد: پاک فوج دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی مشقیں بھرپور انداز میں جاری ہیں، جن میں جدید ہتھیاروں اور جنگی سازو سامان کا مؤثر استعمال کیا جا رہا ہے۔

مشقوں کے دوران افسران اور جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ان مشقوں کا بنیادی مقصد دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا فوری اور سخت جواب دینا ہے۔ فوجی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button