
خلیج اردو: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حالیہ ہفتوں میں پروازوں کی منسوخی کے ذریعے مسافروں کے لئے تکلیف کا باعث بننے پر غیر ملکی ائیرلائنز قطر ایئر ویز ، ترکش ایئر لائن، امارات ایئر لائن ، اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی کو نوٹس جاری کر دیے
اس سلسلے میں ترجمان سی اے اے سعد بن ایوب نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ مسافروں کو رہائش کھانے اور مالی نقصان کی صورت میں تکلیف اور زہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سی اے اے نے ان ائیر لائینز کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے جلد از جلد پرواز اور رہائش کی سہولت کو یقینی بنائیں اور مسافروں کو ٹکٹوں کی رقوم کی واپسی اور ہونے والے نقصانات کے ازالے کو معاوضے کی صورت میں یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ائیر لائنز کو 8 جولائی تک مسافروں کے تمام مسائل حل کرنے کی مہلت دی ہے، بصورت دیگر سول ایوی ایشن اتھارٹی ان ائیر لائنز کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کا حق رکھتی ہے۔






