پاکستانی خبریں

پاکستان کا بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کو نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے، بھارتی حکومت تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، ریاستی معاونت سے مسلمانوں کو نشانہ بنانا عالمی برادری کے لیے باعثِ تشویش ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مذہبی نفرت کو سیاسی مقاصد کے لئے ہوا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،مذہبی منافرت علاقائی استحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہے

ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اسلاموفوبیا کے رجحان کا سختی سے نوٹس لے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں کے پلیٹ فارمز پر اس مسئلے کو مسلسل اجاگر کرتا رہے گا۔

پاکستان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور مذہبی رواداری کو فروغ دے تاکہ علاقائی ہم آہنگی اور پائیدار امن کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button