پاکستانی خبریں

پاکستان میں عیدالفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں ملنے کا امکان

خلیج اردو: ملک بھر میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی، کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق عید کے لیے 4 سے 5 چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم ہائوس کو دی جائے گی، فیصلہ وزیراعظم اگلے ہفتے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر عید جمعتہ المبارک کو ہوتی ہے تو 20 سے 23اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ 22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے، کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہذا رمضان تیس روزوں کا ہو گا اور عید ہفتہ 22اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button