پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں ضلع کچہری کے باہر خودکش دھماکہ، 12 افراد جاں بحق

خلیج اردو
اسلام آباد — وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد کی ضلع کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

وزیر داخلہ کے مطابق حملہ آور پیدل کچہری کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم جب وہ ناکام ہوا تو قریب کھڑی پولیس گاڑی کے پاس 10 سے 15 منٹ انتظار کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی ہیں، یہ محض ایک اور دھماکہ نہیں بلکہ دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بڑا واقعہ ہے۔

دھماکہ کچہری کے مرکزی دروازے کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں معمول کے مطابق بڑی تعداد میں سائلین اور وکلا موجود تھے۔ مقامی میڈیا پر جاری ویڈیوز میں لوگوں کو خون میں لت پت زمین پر پڑا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پولیس کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button