
خلیج اردو
07 ستمبر 2020
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی نے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 اموات ہوئیں جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6345 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں394 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس سے ملک بھرمیں مجموعی کیسز2 لاکھ 98 ہزار903 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں میں20ہزار980 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد معلوم ہوا کہ مزید 118مریض کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں 534 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔






