
خلیج اردو
07 ستمبر 2020
دبئی:سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ تمام ممالک کی جانب سے متحدہ عرب امارات جانے والی یا واپس آنے والی پروازیں اب سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کر سکیں گی۔
اس بیان سے بظاہر اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ متحدہ عرب امارت کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر کا سنیئر مشیر جیرڈ کوشنر مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور وہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور امن و امان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Source : Khaleej Times







