
خلیج اردو آن لائن:
بین الاقوامی نجی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک پاکستانی سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کو لکھے گئے خط کا جواب دے دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہشمند ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کے نام خط میں دونوں نیوکلیئر طاقت کے حامل مملاک کے درمیان پر امن تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
Source: Khaleej Times






