متحدہ عرب امارات

قرنطینہ کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے فلائیٹ اٹینڈنٹ کو جیل بھجوا دیا گیا

خلیج اردو
30 مارچ 2021
ہنوئی :ویتنام میں ایک عدالت نے ویتنام ایئرلائنز کے فلائیٹ اٹینڈڈ کو کورونا کے دوران قرنطینہ ہونے سے متعلق خلاف ورزی کرنے پر تین سال کیلئے جیل کی سزا سنائی ہے۔ انہوں نے دوسروں میں وائرس پھلائی تھی۔

29 سالہ ڈونگ ٹان ہاؤ پر ہو چی منہ شہر کی ایک عدالت میں جرم ثابت ہونے پر انہیں سزا سنائی گئی۔ اس حوالے سے ویتنام کی عوامی تحفظ سے متعلق وزارت نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے۔

ویتنام کی جانب سے بڑے پیمانے پرٹیسٹنگ اور ٹریسنگ اور سخت سنٹرلائزڈ قرنطینہ کے ذریعے وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔ یہاں ابتک 2600 سے کم کرونا وائرس کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں اور اس بیماری کی وجہ سے صرف 35 اموات ہوئیں۔

وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے دستاویزات میں عائد فرد جرم کے مطابق فلائیٹ اٹنینڈنٹ ہاؤ نے نومبر میں جاپان سے اپنی پرواز کے بعد ملک کے 14 دن کے قرنطینہ اصولوں کی خلاف ورزی کی اور 46 دیگر افراد سے ملاقات بھی کی۔

ہاؤ ریاستی قرنطینہ کے دوران دوسرے لوگوں کے ساتھ گھل مل گیا تھا اور انہوں نے کیفے ، ریستوراں کا دورہ کیا تھا اور انگریزی کلاسز میں شریک ہوا تھا ۔ ان کا کرونا ٹیسٹ 28 نومبر کو مثبت آیا تھا۔

فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ہاؤ کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں شہر میں لگ بھگ 2000 دیگر افراد کو قرنطینہ کیا گیا اور ان کی ٹیسٹ کی گئی جس پر 4.48 بیلین ڈونگ کی لاگھت آئی ۔

ریاستی میڈیا کے مطابق ہاؤ نے اس نے کم از کم تین دیگر لوگوں کو بھی متائثر کیا ہے۔ اس خلاف ورزی کو سنگین قرار دیا گیا ہے اور کیونکہ اس سے عوام کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔

دسمبر میں ویتنام نے کرونا وائرس پھیلاؤ سے نمٹنے میں مدد کے مقصد کے سازوسامان کی خریداری سے متعلق بے ضابتگیوں کا الزام ثابت ہونے پر ہنوئی سنٹر برائے امراض کنٹرول اور روک تھام کے سربراہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button