
خلیج اردو
30 مارچ 2021
اسلام آباد : پاکستان میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کم سن بچے کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر اس کی ویڈیو بنائی ہے۔ اس کے بعد وزیر پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
علی امین گنڈاپور کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی میں بیٹھ کر ایک کم سن بچے کی گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے۔ دیکھا جا سکتا ہےکہ دو اور افراد بھی گاڑی میں بیٹھا ہوتے ہیں۔
پاکستان میں ایک ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہرو چیف ٹریفک آفیسر حماد عابد نے سٹی ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس گاڑی اور کاغزات کو ضبط کریں۔
سٹی ٹریفک آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے گاڑی ضبط کی ہے اور مالک کے ڈرائیونگ لائنسس کو منسوخ کیا ہے۔
پاکستان میں کم عمر بچوں کی جانب سے گاڑی چلانا غیر قانونی ہے ۔ 18 سال سے کم عمر کے افراد کی گاڑی چلانے پر پابندی ہے۔
Source : Khaleej Times






