پاکستانی خبریںعالمی خبریں

عمران خان اور امریکی اداکار کی مشابہت کے چرچے

خلیج اردو: پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے مشابہت رکھنے والے امریکی اداکار ال پیکینو کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی اداکار ال پیکینو کے ایک فین اکاؤنٹ کی جانب سے دو تصاویر شیئر کی گئیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویروں میں سے ایک تصویر امریکی اداکار ال پیکینو کی ہے جبکہ دوسری تصویر وزیراعظم عمران خان کی ہے۔

دونوں شخصیات کی تصویریں دیکھنے کے بعد ٹوئٹر صارفین دنگ رہ گئے ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ال پیکینو آپس میں بےحد مشابہت رکھتے ہیں۔

لوٹس نامی صارف نے جواب میں عمران خان اور امریکی اداکار کی جوانی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ’واہ! ہمشکل۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’دونوں شخصیات کافی مشابہت رکھتی ہیں۔‘

ال پیکینو ایک مشہور امریکی اداکار اور ہدایت کار ہیں، وہ کئی مقبول ترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button