پاکستانی خبریں

ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

خلیج اردو
اسلام آباد: خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیت ثمر ہارون بلور نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ملکی ترقی کے سفر اور وزیرِ اعظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

ملاقات میں سعیدہ جمشید اور جمشید مہمند بھی شریک تھے، جبکہ وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امور گلگت بلتستان و کشمیر انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اور مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی بھی موجود تھے۔

ثمر ہارون بلور نے ملکی معاشی استحکام، عوام دوست بجٹ اور معیشت کو درست سمت میں لے جانے پر وزیرِ اعظم کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ:

"چاہتی ہوں کہ وفاق اور پنجاب کی طرز پر خیبر پختونخوا بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔”

ثمر بلور نے وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ثمر ہارون بلور کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے جذبہ خدمت کو سراہا اور بلور خاندان کی سیاسی و جمہوری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ:

"ثمر بلور جیسے باصلاحیت اور عوام دوست رہنما کی شمولیت سے پارٹی کو خیبر پختونخوا میں نئی توانائی ملے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button