پاکستانی خبریں

ایک سال بعد کیوں یاد آیا کہ ملزمہ نے جرم کیا ہے؟ طنزیہ ریمارکس دیے کہ کیا پتا کل کو آپ میرا نام بھی 9 مئی کے مقدمات میں ڈال دیں،سپریم کورٹ میں صنم جاوید کی بریت کے خلاف اپیل پر سخت ریمارکس

خلیج اردو
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر بھی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے طنزیہ ریمارکس دیے کہ "کیا پتا کل کو آپ میرا نام بھی 9 مئی کے مقدمات میں ڈال دیں”، اور سوال اٹھایا کہ ایک سال بعد کیوں یاد آیا کہ ملزمہ نے جرم کیا ہے؟

عدالت نے استفسار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی بنیاد کیا ہے؟ جس پر وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ہائی کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے واضح کیا کہ ہائی کورٹ ناانصافی کے خلاف قدم اٹھا سکتی ہے اور اس کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں۔

جسٹس صلاح الدین نے بھی نشاندہی کی کہ کرمنل ریویژن میں ہائی کورٹ کے پاس سوموٹو اختیارات ہوتے ہیں۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button