خلیج اردو: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی خیبر پختونخوا پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر ہوگئے۔
فاسٹ بولر شاہیر شاہ آفریدی خیبر پختونخوا پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر ہوگئے۔ اس سلسلے میں پشاور میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں شاہین شاہ آفریدی پولیس کی وردی میں ملبوس تھے، اس موقع پر انہیں ڈی ایس پی کا اعزازی عہدے سے نوازا گیا۔
تقریب سے خطاب کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اصل ہیرو ہم نہیں بلکہ پولیس ہے، پولیس نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے، میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آج پولیس یونیفارم پہن سکا۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ پولیس کی نوکری بہت مشکل ہے، پولیس کو سلام پیش کرتاہوں، میرے والد نے پولیس کی نمائندگی کی، ہمارےگھر پر دو بار حملے ہوئے، ان میں والد زخمی بھی ہوئے۔