خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے کم آمدنی والے شہریوں کے لیے سماجی معاونت کے پروگرام کی تنظیم نوکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے بجٹ کو 14 بلین درہم سے 28 بلین درہم تک دگنا کردیا جائے۔
یہ فنڈ رہائش، یونیورسٹی کی تعلیم اور 45 سال سے زیادہ عمر کے بے روزگار شہریوں کے لیے نئے مختص متعارف کرائے گا جس میں فیول، خوراک، پانی اور بجلی پر سبسڈی بھی دی جائے گی۔
یہ فیصلہ ملک بھر میں محدود آمدنی والے شہریوں کو باوقار ذریعہ معاش فراہم کرنے کی قیادت کی خواہش کا نتیجہ ہے۔