خلیج اردو: ناروے ميں قرآن کريم کی بے حرمتی کر کے فرار ہونے والے انتہاپسندوں کو خاتون نے گاڑی کی ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔
انتہاپسندوں نے اوسلو کے مسلم اکثريتی علاقے ميں قرآن پاک کی بے حرمتی کی جس پر لوگ مشتعل ہوگئے۔
جب یہ گستاخ فرار ہونے لگے تو ایک خاتون کار سوار نے ان کا تعاقب کيا اور انتہاپسندوں کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ناروے کی پولیس نے کہا کہ انہوں نے دو افراد کو گرفتار کیا، جن میں کار کے ڈرائیور پر الزام ہے کہ اس نے انتہاپسند گروپ کے رہنما لارس تھورسن کی کار کو جان بوجھ کر ٹکر ماردی ہے۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ وسطی اوسلو میں ایک بندوق بردار کی فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت اور 21 دیگر کے زخمی ہونے کے ایک ہفتے بعد پیش آیا۔