خلیج اردو: ابوظہبی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے آج علی الصبح ایک 12 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر کامیابی سے قابو پالیا۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ آگ پیر کی صبح 1 بجے ایئرپورٹ روڈ یا شیخ رشید بن سعید اسٹریٹ پر واقع عمارت میں بھڑک اٹھی تو ابوظہبی پولیس اور ابوظہبی سول ڈیفنس اتھارٹی کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
حادثہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صبح 3 بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا۔ حکام نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم، پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تصدیق شدہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔