خلیج اردو
اسلام آباد:آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان سے سخت شرائط کا تحریری معاہدہ طلب کرلیا ہے۔ وزارت خزانہ نے شرائط پر عملدرآمد کےلئے وقت مانگ لیا ہے۔
آئی ایم ایف نے دیگر صارفین کی طرح کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں رعایت ختم کر کے فوری اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر کا نظام درست کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے ریلیف اعلان کرنے کیلئے آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔