پاکستانی خبریں

عوام ہر ماہ بھاری بجلی بل ادا کرنے پر مجبور،مگر  خود سرکاری ادارے اور وزارتیں بل ادا نہیں کرتے

خلیج اردو

دبئی: وزیر اعظم کی رہائش گاہ سمیت پاک سیکریٹریٹ میں قائم مختلف وزراتوں کے ذمہ آئیسکو کے اربوں روپے واجب الادا ہیں۔کونسی وزارت اور ڈویژن کتنے کی  نادہندہ ہے۔

 

مختلف وفاقی وزارتیں، ڈویژنز اور سرکاری ادارے بجلی تو استعمال کر رہے ہیں لیکن بل نہیں دے رہے۔ متعدد ادارے  کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے۔ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی سے قومی خزانے کو ماہانہ اربوں روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ 14 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار روپے،بی بلاک میں وزارتیں 9 کروڑ83 لاکھ 67 ہزار، کیو بلاک میں وزارت خزانہ سمیت دیگر ادارے 4 کروڑ97 لاکھ 20 ہزار اور سی بلاک میں واقع وزارتیں 4کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں۔

 

وزیراعظم کی رہائش گاہ بھی 9 ہزار 819 روپے کی نادہندہ نکلی۔۔پارلیمنٹ ہاوس پر  بجلی بلز کی مد میں5کروڑ20 لاکھ 26 ہزارروپے سے زائد واجب الادا ہیں۔

 

ایف بی آر، کابینہ بلاک میں وزارتیں،،، ڈویژنز ، سندھ اور پنجاب ہاوسز بھی بجلی بلز کے نادہندہ ہیں۔

 

پارلیمنٹ لاجز، فارن سروس اکیڈمی ،نیشنل آرٹ گیلری،نیشنل لائبریری اور آزاد کشمیر کونسل سیکریٹریٹ کے ذمہ بھی بجلی کے کروڑوں کے بل واجب الادا ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button